Showing posts with label Text Urdu Hamd o Naats And Nasheed حمد، نعت ، نظمے. Show all posts
Showing posts with label Text Urdu Hamd o Naats And Nasheed حمد، نعت ، نظمے. Show all posts

شان حضرت ابو بکر رضی الله عنہ پر اشعار

 
 🌴 *ابُوبکر تو ابُوبکر ہے*

نبیِ اکرم کا ہمسفر ہے
*ابوبکر تو ابوبکر ہے*

hazrat abu bakr siddique poetry in urdu -  حضرت ابو بکر رضی الله عنہ پر اشعار islamic poetry islamic images
ابوبکر پہ ہمیں فَخَر ہے
*ابوبکر تو ابوبکر ہے*


hazrat abu bakr siddique poetry in urdu -  حضرت ابو بکر رضی الله عنہ پر اشعار islamic poetry islamic images

وفامیں اول، سَخا میں اول
اطاعتِ مُصطفیٰ میں اول
دنیائے فانی سے بے خبر ہے
*ابوبکر تو ابوبکر ہے*

hazrat abu bakr siddique poetry in urdu -  حضرت ابو بکر رضی الله عنہ پر اشعار islamic poetry islamic images

درویش بھی سالار بھی ہے
قرآں کہے یارِ غار بھی ہے
باغِ نبی کا حسیں شجر ہے
*ابوبکر تو ابوبکر ہے*

بعد از نبی رہنمائے اُمت
بےمثل کی جس نےدیں کی خدمت
اصحابِ آقا میں بالا تر ہے
*ابوبکر تو ابوبکر ہے*

hazrat abu bakr siddique poetry in urdu -  حضرت ابو بکر رضی الله عنہ پر اشعار islamic poetry islamic images

سارے صحابہ نبی کے پیارے
سارے صحابہ نبی کے تارے
جو تارا ہر دم گِردِ قمر ہے
*ابوبکر تو ابوبکر ہے*

ابوبکر سے ہماری نسبت
نہ ٹوٹ پائے گی تاقیامت
ہر اُمتی کو شرحِ صدر ہے
*ابوبکر تو ابوبکر ہے*
hazrat abu bakr siddique poetry in urdu -  حضرت ابو بکر رضی الله عنہ پر اشعار islamic poetry islamic images

سانپوں سےزیادہ وہ پُرخطر ہیں
جو منکرینِ ابوبکر ہیں
سینہءِ باطل زیر و زَبر ہے
*ابوبکر تو ابوبکر ہے*

محبوبِ رب کا محبوب ہے تو
تاحشر مہکے گی تیری خوشبو
آوازِ ہُدہُد نگر نگر ہے
*ابوبکر تو ابوبکر ہے*

🌿(صلی اللہ علیہ وسلم)
🌿(رضی اللہ تعالیٰ عنہ)

hazrat abu bakr siddique poetry in urdu -  حضرت ابو بکر رضی الله عنہ پر اشعار islamic poetry islamic images


Isamic Poetry , اسلامی اشعار، شعر , : Page 1


Share Wale Button say WhatsApp , Facebook , Twitter , Google+ Par Share Karen

Ya Rabbana Irhamlana Lyrics Mp3 Naat Download And Online Listen - RaahehaQ313

 
 بہت ہی بہترین کلام یَا رَبَّنَا اِرْحَمْلَنَا اردو تحریر اور آڈیو کے ساتھ 
(ہر ممبر ساتھی ضرور سنیں اور اپنے دوستو احباب کو بھی سنڈ کریں)

Ya Rabbana Irhamlana mp3 Naat Download And Listen - Audio Naat

 کلام
   سماعت فــرمائـیں☟
Play Online Listen

Download Mp3

مزید حمد و نعت اور نظمیں سنیں اور ڈاؤن لوڈ کریں


Ya Rabbana Irhamlana Lyrics Mp3 Naat Download And Online Listen بہترین کلام یَا رَبَّنَا اِرْحَمْلَنَا audio naat

Ya Rabbana Irhamlana Naat Lyrics

 یَا رَبَّنَا اِرْحَمْلَنَا
تیرے گھر کے پھیرے لگاتا رہوں میں 
سدا شہر مکہ میں آتا رہوں میں

حرم میں، میں حاضر ہوا بن کے مُجرم

یہ لَبیک نعرہ لگاتا رہوں میں

میں لیتا رہوں بوسہء سنگِ اَسود 

یُوں دِل کی سیاہی مٹاتا رہوں میں

الٰہی میں پِھرتا رہوں گرد کعبہ 

یوں قِسمت کی گردش مٹاتا رہوں میں

لِپٹ کر گلے لگ کے میں مُلتَزم سے

گناہوں کے دھبے مٹاتا رہوں میں

ابراہیم کے نقشِ پا چُوم کر میں 

نِگاہوں سے دل میں بساتا رہوں میں

حطیمِ حرم میں نمازوں کو پڑھ کر

تیرے در پہ دُکھڑے سُناتا رہوں میں

میں پیتا رہوں ہر گھڑی آبِ زَم زَم

لگی اپنے دِل کی بُجھاتا رہوں میں

صفا اور مروہ کے مابین دوڑوں 

سَعی کر کے تُجھ کو مناتا رہوں میں

جُھکی جن کے سجدے کو محرابِ کعبہ

وہیں دل ادب سے جُھکاتا رہوں میں

مُزدَلفہ میں وقتِ سحر مُسکرا کر

یہ سُنَّت نبیﷺ کی بتاتا رہوں میں

رمی کر کے جَمَرَاٰت کی منیٰ میں 

تیرے دُشمنوں کو مٹاتا رہوں میں

تُو شر سے پناہ دے مقدر ہو ایسا

کہ بس خیر ہی خیر پاتا رہوں میں

سند حَجِ مبرُور کی لینے حاضر 

آقاﷺ کی چوکھٹ پہ جاتا رہوں میں

ہو مقبول حج حاضری دائمی میں 

پسِ حج مدینے کو جاتا رہوں میں

الٰہی تو ایسا مُقدر عطا کر

ہمیشہ ہی طیبہ میں آتا رہوں میں

الٰہی تُو قسمت دے طُور و حِرا کی

کہ اس دل میں آقاﷺ کو پاتا رہوں میں

ہے سیّد کی خواہش مدینے میں مر کر

ہمیشہ ہی جنَّت کو پاتا رہوں میں

تیرے گھر کے پھیرے لگاتا رہوں میں
=======

 Share's Button say WhatsApp , Facebook , Twitter , Google+ Par         

 Share Zaror Karen

یہ منصف بھی تو قیدی ہیں ہمیں انصاف کیا دیں گے

 
 اسلامی اشعار، شعر  , islamic Poetry  urdu
 یہ منصف بھی تو قیدی ہیں ہمیں انصاف کیا دیں گے 
لکھا ہے ان کے چہرے پر جو ہم کو فیصلہ دیں گے

اٹھائیں لاکھ دیواریں طلوع مہر تو ہوگا !
یہ شب کے پاسباں کب تک نہ ہم کو راستہ دیں گے

ہمیں تو شوق ہے اہل جنوں کے ساتھ چلنے کا 
نہیں پروا ہمیں یہ اہل دانش کیا سزا دیں گے

ہمارے ذہن میں آزاد مستقبل کا نقشہ ہے 
زمیں کے ذرے ذرے کا مقدر جگمگا دیں گے

ہمارے قتل پر جو آج ہیں خاموش کل جالب 
بہت آنسو بہائیں گے بہت داد وفا دیں گے

Isamic Poetry , اسلامی اشعار، شعر , : Page 1


Gherat e Deen Say Majbuor Muhajjir koi - غیرت دین سے مجبور مہاجر کو ئی

 

Gherat e Deen Say Majbuor Muhajjir koi - غیرت دین سے مجبور مہاجر کو ئی


- =

غیرت دین سے مجبور مہاجر کو ئی
اپنے انصار کی بستی میں اتر جاتا ہے
اتنی بیگانگی!تو خواب میں نہ دیکھی تھی
اپنے من میں وہ یہی سوچتا رہ جاتا ہے
ان کے دعوں کی بلندی کو ماپتا ہے اگر
اس کا پیمانہ ستاروں سے سوا جاتا ہے
ان کے رکتے ہوےْ قدموں کو دیکھ کر لیکن
ایک شکوہ لب گویا پہ ہی رک جاتا ہے
یوں کسی شام وہ تنہائی کی کشتی لے کر
یاد شہداء کے سمندر میں اتر جاتا ہے
جن کے اخلاص وعبادت کے تصور سے فقط
اس کے ایمان میں طوفاں سا مچل جاتا ہے
اور اک سیل رواں چشم تحیر سے نکل
ساحل درد کی آغوش میں تھم جاتا ہے
اے مرے ہاجر جاں باز ! ذرا صبر کہ پھر
نصر رب ساتھ لیے ،فتح کا دن آتا ہے !

Urdu nazam - islamic videos - Emotional Nazam - Nazam With Lyric -
Gherat e Deen Say Majbuor Muhajjir koi
Apne Ansar ki Basti Men Utar jata ai
Jihadi nazam- jihadi tarana - Download nazam audio nazam new nazam mp3 nazam naat

نادان یہ عورت کیا جانے ..!

 
نادان یہ عورت کیا جانے
سب گھات لگائے بیٹھے ہیں

باتوں میں تو کیسے آئے گی
سب بات بنائے بیٹھے ہیں

کب قدم تیرے رستہ بھٹکیں
سب نظریں جمائے بیٹھے ہیں

یہ مال سمجھتے ہیں تجھکو
بازار سجائے بیٹھے ہیں

منہ سے تجھے مظلوم کہیں
سوچوں میں نچائے بیٹھے ہیں

تو بہن بھی ہے تو ماں بھی ہے
سب رشتے گمائے بیٹھے ہیں

یہ عورت مرد کے رشتے کو
بس کھیل بنائے بیٹھے ہیں

یہ بد ہیں, بدکردار بھی ہیں
صورت کو چھپائے بیٹھے ہیں

گر ایسا نہیں تو چپ کیوں ہیں
کیوں دین گمائے بیٹھے ہیں

سبق ہیں جو الله نے دیے
کیوں سارے بھلائے بیٹھے ہیں

تو ان پہ بھروسہ نہ کرنا
یہ جال بچھائے بیٹھے ہیں

خود اپنی حفاظت کرنی ہے
یہ شرم مٹائے بیٹھے ہیں


aurat in islam , hijab quotes in urdu , women islam ,love story , piyar ka wazifa, parda , girls beauty tips in urdu  , islamic images , whatsapp images , pakistani girls photos


ماہ رمضان مبارک پر کچه اشعار

 


بے زبانوں کو جب وہ زبان دیتا ہے
پڑھنے کو پھر وہ قرآن دیتا ہے
بخشش پہ آتا ہے جب امت کے گناہوں کو
تحفے میں گناہ گاروں کو رمضان دیتا ہے
———–
چشم بار ہو کہ مہمان آ گیا
دامن میں الہی تحفہ ذیشان آ گیا
بخشش بھی، مغفرت بھی،جہنم سے بھی نجات
دست طلب بڑھاؤ کہ رمضان آ‌گی
——————
ramzan ul mubark msg ramzan poetry ramzan mubark msg sms urdu poetry islamic poetry
————
گناہوں کی عادت چھڑا دے یا الہی
ہمیں نیک انسان بنا دے یا الہی
جو تجھ کو جو تیرے محبوب کو پسند ہو
ہمیں ایسا انسان بنا دے یا الہی
—————–
اہلِ ایماں کے لئے ہے یہ مسرت کا پیام
آگیا سرچشمہء فضلِ خدا ماہِ صیام
روح پرور ہے یہ تسبیح و تلاوت کا سماں
کررہے ہیں سب بقدرِ ظرف اس کا اہتمام
مسجدیں فضلِ خدا سے مطلعِ انوار ہیں
پی رہے ہیں اہلِ ایماں بادہء وحدت کا جام
بارگاہِ رب العزت میں سبھی ہیں سجدہ ریز
دید کے قابل ہے یہ قانونِ قدرت کا نظام
طالبِ فضلِ خدا ہیں بچے بوڑھے اور جوان
بھوکے پیاسے ہیں مگر پھر بھی نہیں ہیں تشنہ کام
ماہِ رمضاں میں یہ افطار و سحر کا انتظار
ہے نشاطِ روح کا ساماں برائے خاص و عام
پیش خیمہ عید کا ہے ماہِ رمضاں اس لئے
ہو مبارک سب کو برقی اِس کا حُسنِ اختتام
————-
عبادتوں کے اس دور میں
آؤ مانگیں سب کے لیے مغفرت
مانگتے ہیں ہم کچھ نہ کچھ اپنے لیے
چلو آج دوسروں کے لیے مانگیں
رمضان کی آمد کی خوشی ہے بہت
ساتھ ہی اس کے رخصت ہو جانے کا غم
خدا کرے وقت تھم جائے اس وقت
جب برس رہی ہو خدا کی رحمت ہم پر
رمضان کے رخصت ہونے سے پہلے
درِ توبہ بند ہونے سے پہلے
اس مبارک مہینے کی ہر فضیلت حاصل کر لیں
جو ہم گزشتہ سالوں میں حاصل نہ کر سکے
—————————-
میری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی اس مبارک ماہ اپنی رحمتوں کو زیادہ سے زیادہ سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے سب کو….. آمین
 , Ramazan ul mubark ki amad par asahr ramazan poetry islamic poetry  urdu poetry islamic poetry ramzan رمضان پر اردو اشعار