محبت انسان کو توڑ دیتی ہے..!!!

 

 محبت انسان کو توڑ دیتی ہے..!!!
mohabbat kya hai محبت انسان کو توڑ دیتی ہے..!!! mohabbat or ishaq love kiya hai suchi mohabbat
یہ فقرہ ہر کہانی، ناول، شاعری، افسانہ اور آپ بیتی کا حصہ ہوتی ہے.
بے شک محبت انسان کو دکھ دیتی ہے، لیکن توڑتی نہیں.
معاشرے میں جس عاشقی اور معشوقی کو محبت کہا جاتا ھے وہ محبت نہیں بلکہ بے راہ روی ھوتی ھے، مالک سے غداری ھوتی ھے، خالق کی نافرمانی ھوتی ھے، 
بے راہ روی ہمیشہ انسان کو توڑتی ھے، 
نافرمانوں کے لیئے دنیا میں بھی بھلائی نہیں ھوتی اور آخرت میں بھی رسوا ھوں گے. 
محبت کبھی بھی انسان کو نہیں توڑتی، 
محبت تو سلجھاؤ اور طمانیت کا نام ھے،
محبت نفس کی پہچان ہوتی ہے. محبت میں یا تو نفسِ امارہ غالب آتا ہے یا نفسِ لوامہ.
محبت انسان کو توڑتی نہیں، طاقت دیتی ہے. وہ ایک طرف تو دکھ کرب کے سمندر میں غوطے کھاتا ہے، جبکہ حقیقت میں ایسی لہروں سے گزر کر انسان کے اندر ایسا ٹھہراؤ آتا ہے جس سے وہ آئندہ کے ہر غم دکھ میں پرسکون رہتا ہے.
انسان کا مسئلہ ہے کہ وہ محبت کو چھوڑ کر محبوب کے پیچھے بھاگتا ہے، امیدیں وابستہ کرتا ہے، خود کو ضائع کرتا ہے.
اور ھمارے ہاں غیر محرم سے ناجائز و حرام تعلقات کو محبت کا نام دے دیا جاتا ھے. بھائیو اور بہنو! یہ محبت نہیں ھوتی بلکہ یہ سراسر شیطانی دھوکہ ھے، یہ ابلیس ھی ھے کہ جس نے اس بدبودار اور تعفن سے لبریز تعلق کو محبت کے خول سے ملمع کر دیا ھے، 
جو نافرمانی کرے گا وہ بکھرے گا
اور
جو پاک و حلال رشتوں سے محبت کرے گا وہ طمانیت کیساتھ کیساتھ سُرخرو بھی ھوگا.
محبت کی اصل رضائے الٰہی ہے. 
محبت کا معیار اللہ کی خوشنودی ہے.
محبت کا ظرف اعلی ہے. 
محبت کا مقام اونچا ہے.
محبت تو قربت کا نام ھے، مالک سے ھوتی ھے تو قربت نصیب ھوتی ھے، ماں باپ سے ھوتی ھے تو ماں باپ کی قربت کیساتھ کیساتھ مالک کی قربت بھی نصیب ھوتی ھے، خاوند سے ھوتی تو بھی خاوند کی قربت کیساتھ کیساتھ مالک کی قربت بھی ملتی ھے، 
بہن بھائیوں سے محبت ھوتی ھے تو بھی قربت ھی نصیب ھوتی ھے، عزیز و اقارب سے محبت ھوتی ھے تو بھی صلہ رحمی کے نتیجے میں مالک کی قربت نصیب ھوتی ھے، غرضیکہ محبت کے ثمرات میں دنیا جہاں کی بھلائیاں نصیب ھوتی ھیں، اور جسے دنیا کی تمام تر بھلائیاں مل جائیں بھلا وہ کیسے بکھر سکتا ھے، کبھی بھی نہیں!
محبت توڑتی نہیں...طاقت دیتی ہے، جینا سکھاتی ہے، بامقصد بناتی ہے، انسان کو تراش کر سنوار کر خالقِ محبت سے جوڑتی ہے.
--------

گهر میں سکون اور میاں بیوی میں محبت کا لازوال عمل


********
 Share's Button say WhatsApp , Facebook , Twitter , Google+ Par
 share Zaror Karen
Jazak Allah Khair

    Choose :
  • OR
  • To comment
No comments:
Write comments

Old Copy Sites
http://www.raahehaq313.wordpress.com
http://raahehaq313.blog.com