امام اعظم کون ہیں ؟

 



  غیر مقلد (نام نہاد اہلحدیث، سلفی) حضرات اکثر وسوسہ ڈالنے کے لیے یہ سوال کرتے ہیں کہ امام اعظم کون ہیں ؟محمد الرسول اللہﷺ یا ابو حنیفہؒ ہمارا اِن عقل کے اندھوں سے سوال ہے کہ فاروق اعظم کون ہیں؟ محمد الرسول اللہﷺ یا عمر ابن الخطابؓ صدیق اکبر کون ہیں؟ محمد الرسول اللہ ﷺ یا ابو بکرؓ ہم نے کبھی امام اعظم ابو حنیفہؒ کو محمد الرسول اللہﷺ کے مقابلہ میں امام اعظم نہیں کہا، کبھی فاروق اعظم عمر ابنِ الخطابؓ کو محمد الرسول اللہﷺ کے مقابلہ میں فاروق اعظم نہیں کہا، کبھی صدیق اکبر ابوبکرؓ کو محمدالرسول اللہﷺ کے مقابلہ میں صدیق اکبر نہیں کہا۔ بلکہ یہ القابات ان کو ان کی حیثیت اور عملی کردار کی بنیاد پر دیئے گئے ہیں۔ جناب ابوبکر الصدیقؓ تمام صحابہ کرام میں سے سب سے بڑے صدیق یعنی صدیق اکبرؓ ہیں، اسی طرح جنابِ عمر ابن الخطاب تمام صحابہ کرام میں سب سے بڑے فاروق یعنی فاروق اعظم ہیں، اسی طرح امام ابو حنیفہؓ اپنے ہم عصر تمام آئمہ مجتہدین میں امام اعظم ہیں۔

—————-

ان جاہلین کو کون سمجھائے کہ تقابل ایک مرتبہ کے افراد میں ہوتاہے اورافضیلت بھی انہی میں ہوتی ہے اس کی مثال یوں لیں کہ ایک شخص کے پانچ بیٹے اورتین بیٹیاں ہیں تواب اگرکسی بچے کا تقابل کیاجائے گا تو ان ہی بچوں کے درمیان ہوگا۔بچوں اوربچوں کے والد میں تقابل نہیں ہوگا۔ لیکن یہ جاہلین امتی اورنبی میں تقابل کرتے رہتے ہیں۔ یہ بذات خود ایک گستاخی ہے لیکن کیاکیجئے کہ ہ قران پڑھتے ہیں لیکن وہ ان کے حلق کے نیچے نہیں اترتا۔ احادیث پڑھتے ہیں لیکن اس کے صحیح مفہوم سے ناواقف رہتے ہیں۔ فقہ کے نام پر عمریں ضائع کرتے ہیں لیکن تفقہ کی دولت سے محروم رہتے ہیں۔ اللہ ان کو ہدایت سے نوازے آمین۔

    Choose :
  • OR
  • To comment
No comments:
Write comments

Old Copy Sites
http://www.raahehaq313.wordpress.com
http://raahehaq313.blog.com