امام اعظم ابو حنیفہ رحمتہ اللہ اور رافضی ( شیعہ ) مناظر

 

ایک دفعہ امام اعظم ابو حنیفہ رحمتہ اللہ کوفہ کی مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے کہ مشہور رافضی ( شیعہ ) مناظر آیا اور کہنے لگا ، بتائیے!
آپ کے نزدیک سب سے زیادہ طاقتور اور اشد الناس کون ہے؟
امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ نے جواب دیا، ہمارے نزدیک سے زیادہ طاقتور اور اشد الناس حضرت علی رضی اللہ عنہ ہیں اور تمہارے نزدیک طاقتور اور اشد الناس حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں۔

وہ مناظر سٹپٹایا اور کہنے لگا تم الٹ کہتے ہو، ہمارے نزدیک حضرت علی رضی اللہ عنہ طاقتور ہیں اور تمہارے نزدیک حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں۔
امام اعظم ابو حنیفہ رحمتہ اللہ نے جواب دیا :
" نہیں ایسا ہر گز نہیں ہے، ہم جو حضرت علی کو اشد الناس سمجھتے ہیں تو وہ اس لئے کہ جب انہیں استحقاق ہو گیا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہی خلافت کے لائق ہیں تو خلافت کو قبول کیا اور ساری زندگی ان کی خلافت کی اطاعت کی، اور تم لوگ کہتے ہو خلافت حضرت علی رضی اللہ عنہ کا حق تھا اور حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے جبراً یہ حق چھین لیا مگر حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس اتنی قوت اور طاقت نہیں تھی کہ اپنا حق واپس لیتے، تو معلوم ہوا کہ تم لوگوں کے نزدیک حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ، حضرت علی رضی اللہ عنہ سے زیادہ طاقتور اور اشد الناس تھے۔"
سیّدالفقہأامام الائمّہ حضرت نعمان بن ثابت علیہ الرّحمۃ والرّضوان

 

    Choose :
  • OR
  • To comment
No comments:
Write comments

Old Copy Sites
http://www.raahehaq313.wordpress.com
http://raahehaq313.blog.com