بهائیو اور بہنوں کیلۓ...ایک رہنما تحریر
جو انسان یہ سمجهتا ہے کہ ہمارے یہاں تو کوئی خطره نہیں ہے ،،،،سب سے بڑا خطره اسی کے یہاں پیدا ہوتا ہے اس کی کئ وجوه ہیں ، اللہ کرے یہ باتیں سمجھ میں آجائیں
۱».....پہلی بات تو یہ کہ دشمن وار وہیں کرتا ہے جہاں انسان غافل ہوتا ہے،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ
"جہاں کہیں بهی خلوت میں دو نامحرم مرد و عورت جمع ہوۓ وہاں تیسرا شیطان ضرور ہوتا ہے،"
«ترمذی»
کسی بزرگ کا قول ہے کہ اگر حسن بصری اور رابعہ بصریہ جیسے مقدس بزرگ بهی خلوت میں ایک جگہ جمع ہوجائیں تو شیطان ان کو بهی بدکاری میں متبلا کردےگا، عوام کا تو کیا کہنا،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ فرمادیا کہ جہاں بهی خلوت میں نامحرم مرد و عورت جمع ہوں گے وہاں شیطان ضرور ہوتا ہے اور وه بدکاری کرواکر چهوڑتا ہے، اسی لۓ فرمایا کہ غیر سے اتنا پرده نہیں جتنا کہ شوہر کے اعزه و اقارب سے ہے،
شوہر کے اعزه و اقارب سے زیاده سخت پرده کا حکم ہے، فرمایا کہ شوہر کے رشتہ داروں سے اتنا سخت پرده کرو ، اتنا ڈرو کہ جیسے موت سے ڈرتے ہو، جس سخت خطره کی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شوہر کے رشتہ داروں کو "موت" فرمایا بعینہ وہی خطره عورت کے نامحرم رشتہ داروں سے بهی ہے،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شوہر کے رشتہ داروں کو "موت" کیوں فرمایا؟
اس لۓ کہ غفلت اور اطمینان انسان کو ہمیشہ اپنے رشتہ داروں سے ہوتا ہے، فلاں آرہا ہے تو کوئی بات نہیں، وه تو ہمارا دیور ہے، فلاں تو ہمارا چچا زاد بهائی ہے، فلاں پهوپهی زاد بهائی ہے، فلاں ماموں زاد بهائی ہے اور فلاں خالہ زاد بهائی ہے ، جہاں ان سارے خطرات سے انسان غافل رہتا ہے سوچهتا ہے کہ یہ تو اپنے ہی ہیں اور ان کے گهر میں آنے میں ذرا بهی شک و شبہہ نہیں ہوتا کہ ان سے کسی
قسم کی بدکاری ہوگی،
شیطان غافل سمجھ کر وہیں حملہ کرتا ہے،
خالہ زاد وغیره کو بهائی قرار دےکر ان سے بے تکلفی کا تعلق رکها جاتا ہے، اس طرح یہ سب "زاد" ہمزاد کی طرح ہر وقت لپٹے رہتے ہیں،
اللہ نے ان رشتوں کے ساتھ بالخصوص شادی کرنے کا ذکر فرمایا ہے،
"وبنت_عمک و بنت_عمتک و بنت_خالک وبنت_خلتک التی هاجرن معک،"
»۵۰ء۳۳«
چچا کی لڑکیاں، پهوپهی کی لڑکیاں، ماموں کی لڑکیاں، خالہ کی لڑکیاں چاروں "زاد" کی تصریح فرمادی کہ ہم نے ان کو شادی کیلۓ حلال کردیا ہے،
مگر اس زمانہ کا دغا باز مسلمان ان کو بہنیں بناکر مزے اڑاتا ہے، پهر چاہے تو بہن بهائی آپس میں شادی بهی کرلیتے ہیں، اللہ تعالی کی نافرمانی سے عقل مسخ ہوجاتی ہے، اتنی موٹی سی بات دماغ میں نہیں اترتی کہ بہن بهائی ہیں تو ان کی آپس میں شادی کیسے ہوگی؟
بس اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے باغیوں اور اپنی ہوس کے بندوں نے یہ جادو کی ڈبیہ بنارکهی ہے، اس میں ایک طرف سے دیکهیں تو بهائی بہن،
فورا" اسی وقت دوسری جانب سے دیکهیں میاں بیوی،
یآللہ!
تو ان دغاباز مسلمانوں کو سچے مسلمان بنادے،
۲».....دوسری وجہ یہ ہوتی ہے کہ لوگ اپنے آپ کو پارسا سمجهتے ہیں ، کہتے ہیں ہمارا خاندان بہت پاک دامن اور نیک ہے، یہاں تو کوئی گناه ہو ہی نہیں سکتا،
س جہاں کسی نے خود کو پارسا سمجها اور دل میں عجب و پندار پیدا ہوا اللہ تعالی اس کو ذلیل کرتے ہیں، اسے گناه میں مبتلا کردیتے ہیں،
۳»....ایسے خاندانوں کی بربادی کی تیسری وجہ یہ ہوتی ہے کہ جو لوگ یہ سمجهتے ہیں کہ ہم تو پارسا اور پاک دامن ہیں، ہمارے یہاں یہ بدکاری نہیں آسکتی، یہ لوگ اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام کو بیکار سمجهتے ہیں، اگر کہیں کوئی خطره ہی نہیں تو اللہ تعالی نے ایسے احکام
نازل ہی کیوں فرماۓ؟
یہ لوگ اپنے علم کو اللہ تعالی کے علم سے زیاده سمجهتے ہیں،
اللہ تعالی کے نازل فرماۓ ہوۓ احکام کو فضول و بیکار سمجهتے ہیں،
قرآن کریم کو بیکار سمجهتے ہیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کو بیکار جانتے ہیں،
سو جو اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کو بیکار بتاۓگا اللہ تعالی اس کو دنیا ہی میں اس کے وبال میں مبتلا کرکے چهوڑیںگے اس پر یہ عذاب ہوتا ہے اس لۓ ایسے واقعات ہوتے ہیں،
»مفتئ حضرت_والا مفتی رشیداحمدلدهیانوی رحمه الله تعالی
منتخب از وعظ:
شـــرعی پــــرده صفحہ۲۷«
خوب سوچهۓ
دعاؤں کا محتاج
آپ کا بهائی
#RaahehaQ313 shari parda parda in islam parda karna parde ki ahmiyat parda or islam hijab in islam urdu parde ku masail parda islam aurat ka parda in quran in urdu aurat ka parda islamic urdu book
No comments:
Write comments